الیکشن کمیشن نے 30نومبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا
جمعہ 28 اگست 2015 14:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے 30نومبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا اور نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 24سے 27اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے، 31اکتوبر سے چار نومبر تک ان کی جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 5اور6نومبر کو دائر کی جا سکیں گی۔ان اپیلوں کے فیصلے 7سے 9نومبر تک ہوں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 11نومبر کو جاری کی جائے گی۔(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق انتخابات کے لئے پولنگ 30نومبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن بلدیاتی انتخابات کا قانون پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونے کے باعث وہ شیڈول واپس لے لیا گیاتھا جس پر امیدواروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔
توقع ہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جو منظور شدہ قانون کا تقاضا ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین او روائس چیئرمین کے لئے مشترکہ امیدوارہی کاغذات جمع کر اسکیں گے۔ان انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جو 22اکتوبر تک مکمل کر لیاجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.