کراچی : سندھ میں کرپشن کا تاثر غلط ہیم کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہے، پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 13:48

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کی حامی نہیں لیکن صر ف سندھ میں کرپشن ہونے کا تاثر غلط ہے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت رہے تاہم انہوں نے تنبیہہ کی کہ اگر ماضی کی روش کو دہرایا گیا تو خراب نتائج ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا تاثر دینے والے نظر گھمائیں تو دوسرے بھی فرشتے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے لیے اب امتحان ہے کہ وہ بھائی کی حکومت پر کب ہاتھ ڈالتے ہیں.