اسلام آباد : بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 13:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی پر پاکستانی دفتر خارجہ نے آج سہ پہر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے .

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی کے سلسلے میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا. واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں یہ ساتویں طلبی ہے.

متعلقہ عنوان :