کراچی : مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت حسین کا متحدہ مسلم لیگ بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ کو ایک کرنے اور گرینڈ الائنس سے متعلق سوچ رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کی کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 12:56

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو ایک کرنے اور گرینڈ الائنس کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف ہو رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے واپس ہو جائیں گے، تاہم پروپیگنڈہ کرنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے، ایم کیو ایم میں بھی اچھے ، پڑھے لکھے اور محب وطن لوگ شامل ہیں تاہم کرپشن میں ملوث افراد کو سامنے لانا چاہئیے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج کی امن کے لیے کوششوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کراچی ائیر پورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ن لیگ کی 3 وکٹیں گرا دیں ہیں تاہم موجودہ الیکشن کمیشن کے ہوتے عمران خان کو ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لینا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے بھی دوستی برقرار ہے، البتہ حالیہ دنوں میں ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا.

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن کی فضا پیدا ہو رہی ہے جس کے تحت ملک میں تبدیلی اب نظر آ رہی ہے.

متعلقہ عنوان :