بنوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد

دونوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 12:40

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) بنوں سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علاقہ شیخ خان سے ملنے والی دونوں نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ،دونوں کی شناخت رفیع اللہ اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے اور ن کی عمریں 22 سے 25 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے جن کا تعلق بازار احمد خان سے بتایا جارہا ہے، مزید تحقیقات کے لئے ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :