کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کی منظوری پیپلز پارٹی کی ہائی کمان کی جانب سے دی گئی۔ اہم انکشافات منظر عام پر آ گئے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 12:35
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پارٹی کی ہائی کمان کی جانب سے منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی. نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ہونے والے انکشافات کے مطابق پیپلز پارٹی کا بروز پیر اجلاس ہوا جس میں کچھ اہم ناموں پر پارٹی کی ہائی کمان سے کلئیرنس لی گئی اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زداری کو ان ناموں سےآگاہ کیا گیا کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ اہم شخصیات کے خلاف ثبوت بھی پیش کیے گئے۔
جس کے بعد اس فہرست کی منظوری دے دی گئی، ذرائع کے مطابق فہرست میں سب سے پہلا نام ڈاکٹر عاصم حسین کا تھا۔ علاوہ ازیں اگر پارٹی پوزیشن میں دیکھا جائے تو جو لوگ پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری کے قریب مانے جاتے ہیں ان میں فریال تالپور، اویس ڈبی، ڈاکٹر عاصم حسین اور رحمان ملک شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزیدانکشاف کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی ضیا الدین فاؤنڈیشن سے ایک بڑی رقم ایم کیوایم کو بطور عطیہ دی جا رہی تھی جس کے باعث ان کا نام سامنے آیا، ڈاکٹر عاصم کی اس طرح رقم منتقلی پر رینجرز نے موقف دیا کہ یہ دہشت گردوں کی معاونت کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام گرفتاریاں پارٹی کی ہائی کمان کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں ۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے حساس اداروں سے کیا ہے کہ تمام بڑی گرفتاریاں دونوں حکومتوں کو اعتماد میں لے کر کی جائیں گے جس کے تحت سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کا نام گردش میں ہے، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ شرجیل انعام میمن کی گرفتاری کے لیے بھی اجازت مانگی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.