سرچ آپریشن کے دوران 36 مشکوک افرادگر فتا ر

جمعہ 28 اگست 2015 12:31

قصور ۔28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع قصور میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 36 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ مصطفی آباد اور تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے قصبہ مصطفی آباد اور کوٹرادھاکشن میں سرچ آپریشن کے دوران 36مشتبہ افرادکو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے‘گرفتار ہونیوالے مشتبہ افرادکا تعلق افعانستان کے مختلف شہروں سے بتلایاجارہاہے۔