قتل کے مجر م کو 25سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم

جمعہ 28 اگست 2015 12:30

قصور ۔28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور جاویداقبال وڑائچ نے تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میرمحمد میں مخالف کے ہاتھوں قتل ہونیوالے محمدعمر کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمدنوازکیخلاف جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 25سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنایا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق سال2012ء میں تھانہ راجہ جنگ کے نواحی گاؤں موضع میرمحمد میں راستہ کے تنازعہ پر ملزم محمدنواز نے جھگڑے کے بعد اپنے مخالف محمدسرور کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :