یونان میں خاتون چیف جسٹس واسیلیکی تھانو عبوری وزیراعظم نامزد

جمعہ 28 اگست 2015 12:26

ایتھنز۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) یونان کے صدر پروکوپِس پاولوپْلس نے سپریم کورٹ کی خاتون چیف جسٹس واسیلیکی تھانو کو عبوری وزیراعظم نامزد کر دیا ۔

(جاری ہے)

وہ قبل از وقت الیکشن تک ملکی نظم و نسق سنبھالیں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق65 سالہ جج واسیلیکی تھانو یونان کی پہلی عبوری وزیراعظم بنیں گی۔واضح رہے کہ یونان قبل از وقت انتخابات 20 ستمبر کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :