روس نواز باغیوں اور یوکرینی فوج کے مابین جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک

جمعہ 28 اگست 2015 12:26

کیف۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) یوکرین کے مشرقی حصے میں روس نواز باغیوں اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 7 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومتی ترجمان اولیکزینڈر موتْوز یانیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونیتسک کے نواحی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں 7 فوجی ہلاک اور 13زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی ایام کے بعد باغیوں نے پہلی مرتبہ توپوں سے فائر داغے ہیں۔

دوسری جانب خود ساختہ دونیتسک پیپلز ریپبلک کی فوجی کمان نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج کی فائرنگ سے ایک عورت کو ہلاک ہو ئی ہے جبکہ فوج کی شیلنگ سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں مہینے روس نواز باغیوں اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔