سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک

جمعہ 28 اگست 2015 12:26

ریاض۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید 4 افراد کی ہلاکت کے بعد رواں برس ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مڈل ایسٹ سے پھیلنے والے مرس وائرس کے نتیجہ میں مزید 4 افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ملک میں سانس کی بیماری والے مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مرس سے متاثرہ پہلا شخص 2012ء میں منظر عام پر آیا اور گزشتہ برس حج سے قبل 300 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جان لیوا وائرس مرس کے نتیجہ میں 515 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :