توقع ہے کہ روسی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،اقوام متحدہ

جمعہ 28 اگست 2015 12:25

نیویارک۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے توقع ہے کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے چوتھی مرتبہ خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روایت کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر باراک اوباما اور برازیل کے صدر سب سے پہلے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس سے قبل اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری تنظیم کی سرگرمیوں کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے شیڈول کے مطابق اجلاس کے پہلے دن پولینڈ ، چین ، اردن، کوریا، ایران، فرانس، قطر، ہالینڈ، قزاخستان، میکسیکو، پرتگال اور موزمبیق کے سربراہان خطاب کریں گے۔ دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر پوری اشاکوو نے کہا ہے کہ نیویارک میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے روسی صدر کا شیڈل ترتیب دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل روس کے صدر سال 2002-03ء اور 2005ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرچکے ہیں۔