لاہور‘ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے پو لیس نے 50سے زائد مشکوک افراد کو گر فتار کر لیا

جمعہ 28 اگست 2015 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) صوبائی درالحکو مت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے پو لیس نے 50سے زائد مشکوک افراد کو گر فتار کر لیا جبکہ سر چ آپر یشن کا سلسلہ آئندہ بھی روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

پو لیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی سمیت چھ سو پولیس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 50سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور انکو مزید تحقیقات کیلئے مختلف تھانوں کی پو لیس کے حوالے کیا جا چکا ہے ۔