کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، کے ایم سی کے ریٹائرڈ افسر حضور بخش کلہوڑ گرفتار

جمعہ 28 اگست 2015 12:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے ریٹائرڈ افسر حضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کرلیا‘ ملزم پر زمینوں کے ریکارڈ میں گھپلوں اور چائنہ کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے ریٹائرڈ افسر حضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کرلیا۔

وہ 90کی دہائی میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں بھی قید رہا ملزم پر زمینوں کے ریکارڈ میں گھپلوں اور چائنہ کٹنگ کے ذریع کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ملزم پر ہائیڈرنٹ کے ذریعے پانی چوری کرنے کا بھی الزام ہے جبکہ اس کے رابطے افریقہ کے میں ہونے کے بھی انکشاف ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :