پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات کا نشانہ بنا کر حراساں کیا جا رہا ہے ‘ آصفہ بھٹو زرداری

جمعہ 28 اگست 2015 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات کا نشانہ بنا کر حراساں کیا جا رہا ہے ۔پیپلزپارٹی ڈاکٹر عاصم اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ہونے والے مقدمات کی سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ زرداری نے کہا کہ تاریخ پھر اپنے آپ کو دوہرا رہی ہے اور پیپلز پارٹی کے رہنماں کو سیاسی مقدمات کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے او ر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے تو پھر پیپلز پارٹی پر دہشت گردوں کا سہولت کار ہونے کا الزام کیسے لگا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان سیاسی مقدمات کا مقابلہ کریں گے ۔