براہمداغ بگٹی کی مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے ،جلد بلوچ سرداروں اور نوابوں کا جرگہ بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا، نمائندہ جرگہ ناراض عمائدین سے مذاکرات کے لیے لندن بھیجا جائیگا، حکومت کو منفی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے دیکھنا ہوگا ’وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاانٹرویو

جمعہ 28 اگست 2015 12:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی خوش آئند ہے ،جلد بلوچ سرداروں اور نوابوں کا جرگہ بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا، ایک نمائندہ جرگہ ناراض عمائدین سے مذاکرات کے لیے لندن بھیجا جائیگا، حکومت کو منفی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی ایک اہم پیشرفت ہے، انھیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ خان آف قلات کو بلوچ جرگے نے بھیجا تھا۔ بلوچ سرداروں اور نوابوں کا جرگہ عنقریب بلوچستان میں بلا رہے ہیں۔ جرگے کے فیصلے کے بعد ایک نمائندہ وفد لندن میں جا کر مذاکرات کرے گا۔ وفد میں بلوچ ،پشتون، ہزارہ سمیت دیگر عمائدین شامل ہوں گے۔براہمداغ بگٹی کے بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے حوالے سے بیان پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کو منفی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے مسائل کے حل کیلئے آگے دیکھنا ہوگا۔