الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن ٹریبونل ججز کا کیسز کی سماعت سے انکار

جمعہ 28 اگست 2015 12:22

لاہور/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن ٹریبونل کے ججز نے کیسز کی سماعت سے انکار کردیا‘ لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 118کا کیس بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ الیکشن کمیشن نے لاہور ‘ ملتان اور بہاولپور کے ٹریبونل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

جمعہ کو ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے ججز نے کیسز کی سماعت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ٹریبونلز کے ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جارہی لہذا الیکشن ٹریبونلز میں جو کیسز ہیں ان کو ہائیکورٹ کے ججز کے سپرد کردیا جائے جس پر ٹریبونل ججز نے جمعہ کو کیسز کی سماعت سے انکار کردیا۔ لاہور ٹریبونل کے پاس این اے 118 کے کیس سمیت 9کیسز زیر سماعت ہیں اور این اے 118کا فیصلہ چند دن میں متوقع تھا جو کہ غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹریبونل کی طرف سے یہ کیسز ہائی کورٹ کو بھجوانی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔