پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے‘ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی چینی وزارت خارجہ کے سکیورٹی امور کے ڈی جی سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے‘ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے چینی وزارت خارجہ کے سکیورٹی امور کے ڈی جی لیوگوآنگ یوآن نے ملاقات کی جس میں میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے لئے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کے سکیورٹی امور کے ڈی جی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انہیں ضرب عضب میں پیش رفت اور اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ طارق فاطمی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :