بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے متاثرین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔