لاہور : این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 12:08

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں انہوں نے درخواست کی کہ الیکشن ٹریبونلز کے ججز 31اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں اس لیے الیکشن ٹریبونل کے کیسز لاہور ہائی کورٹ کے کسی بھی جج کے حوالے کر دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

جس کے بعد الیکشن ٹریبونل نے این اے 118کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے جبکہ این اے 118مبینہ دھاندلی کیس آخری مراحل میں تھا اور وکلا کے حتمی دلائل جاری تھے۔واضح رہے کہ این اے 118سے پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد ملک ریاض کامیاب ہوئے تھے.

متعلقہ عنوان :