اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 11:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست کی ملک میںکوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے لہٰذا ن لیگ عوام عدالت میں جا کر ضمنی انتخاب لڑے گی، ملاقات میں سردار ایاز صادق نے بھی ضمنی الیکشن لڑنے کے پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن ہی کو کامیابی حاصل ہو گی.