جنوبی ایشیا کی واحد جنگجو خاتون رکھنے کا اعزاز پاکستان کو حاصل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 11:37

جنوبی ایشیا کی واحد جنگجو خاتون  رکھنے کا اعزاز پاکستان کو حاصل

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : جنوبی ایشیا کی سب سے پہلی جنگجو خاتون کا تعلق پاکستا ن سے ہے، دوسرے بیشتر اعزازات سمیت یہ اعزاز بھی پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون شازیہ پروین جنوبی ایشیا میں پہلی جنگجو خاتون ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خواتین زندگی کے ہر حصے میں بڑھ چڑھ کر مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔

زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ جنوبی ایشا کی پہلی جنگجو خاتون کا اعزاز رکھنے والی شازیہ پروین کو تمام پاکستانیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی جبکہ متعدد افراد نے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ بلا شبہ شازیہ پروین فخر پاکستان ہیں۔

متعلقہ عنوان :