راولپنڈی : بھارت کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 11:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ، چپراڑ اور ہڑپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، بھارتی گولہ باری سے گنگا پور اور گڑھی گاؤں کو زیادہ نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 6 شہری شہید جبکہ 46زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد میں 22 خواتین بھی شامل ہیں۔تاہم پاکستانی فورسزکی جانب سے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا گیا.