کراچی : ٹڈ اپ کیس ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے وکلا کو ایف آئی اے کے حتمی چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 11:07

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : ٹڈاپ کیس میں ملوث سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے وکلا کو گذشتہ روز ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے جانے والے حتمی چالان کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چالان کی نقول 6 سو صفحات پر مشتمل ہیں جبکہ چالان میں دونوں رہنماؤں کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے. دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے وکلا کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دئے جانے کا امکان ہے. درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی. واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے دونوں رہنماؤں کو 10 ستمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے.