کراچی :‌ حساس اداروں کی کارروائی ، کے ایم سی کا ریٹائرڈ افسر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 10:51

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے ریٹائرڈ افسر حضور بخش کلہوڑ کو گرفتار کر لیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حضور بخش پر زمینوں پر قبضے اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات ہیں جبکہ حضور بخش نے اعلیٰ شخصیات کے کہنے پر متعدد افراد کی ترقیاں بھی کیں. تاہم حضور بخش سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے. ذرائع کے مطابق ملزم پر ہائیڈرنٹ کے ذریعے پانی چوری کے بھی الزامات ہیں . علاوہ ازیں حضور بخش ماضی میں بھی نیب کے ہاتھوں گرفتار ہو کر قید رہ چکے ہیں. جبکہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے.

متعلقہ عنوان :