کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، 2 شدت پسند گرفتار، 159 کلو گرام منشیات بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 10:45

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : ایف سی نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 2 شدت پسندوں کو گرفتار جبکہ 159 کلو گرام منشیات بر آمد کی ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے ایف سی نے کالعدم تنظیم کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 159 کلو گرام منشیات بھی بر آمد کی ہیں.