لاہور : برطرفی کیس ، ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر ہائی کورٹ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 10:38

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : ایچی سن کالج کے پرنسپل آغا غضنفر برطرفی کیس سے متعلق لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کچھ دیر بعد جسٹس مامون الرشید کریں گے واضح رہے کہ عدالت نے آغا غضنفر کی برطرفی پر حکم امتناع جاری کیا تھا لیکن گذشتہ روز جب ایچی سن کالج کے پرنسپل اپنا چارج سنبھالنے پہنچے تو انہیں کالج میں داخل نہیں ہونے دیا گیا علاوہ ازیں ان کے سرکاری گھر میں بھی ان کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا اور ان کی گاڑی بھی کالج انتظامیہ کی جانب سے ضبط کر لی گئی. جس پر آغا غضنفر آج ہائیکورٹ میں یہ معاملہ پھر سے اٹھائیں گے.

متعلقہ عنوان :