رشید گوڈیل حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی سندھ

2 سے 3 روز میں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے، کراچی آپریشن کی وجہ سے 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے، جوٹارگٹ کلر یا جرائم پیشہ عناصر آپریشن شروع ہونے کے بعد انڈ رگراؤنڈ ہو گئے ہیں انہیں بھی باہر نکال لیں گے، کراچی آپریشن سے جن لوگوں کو تکلیف ہے وہ ردعمل کے طور پر پولیس کو ٹارگٹ کر رہے ہیں،مشتاق مہر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنمارشید گوڈیل حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 2 سے 3 روز میں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے، کراچی آپریشن کی وجہ سے 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے، جوٹارگٹ کلر یا جرائم پیشہ عناصر آپریشن شروع ہونے کے بعد انڈ رگراؤنڈ ہو گئے ہیں انہیں بھی باہر نکال لیں گے، کراچی آپریشن سے جن لوگوں کو تکلیف ہے وہ ردعمل کے طور پر پولیس کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈ سٹر ی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمد ادریس ،ر فیڈریشن کے سنیئر نا ئب صدر عبدالرحیم جانو ، نائب صدر اور انچارج سند ھ ریجن اکرام راجپوت، نائب صدور شاہنواز اشتیاق ، شہاب ظفر کے علاوہ نو ر احمد خان ،ڈاکٹر مرز ااختیار بیگ اور دیگر بھی مو جو د ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہرنے تاجروں سے حالات کے بارے میں پوچھا اور ان کی شکایات و تجاویز سنیں۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ رشید گوڈیل حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم میں70سے 80فیصد تک کمی آئی ہے جلد کراچی کے حالات70اور80کے دہائی پر واپس آئے گا ،اسٹریٹ کرائم پرخصوصی توجہ ہے جلد ہی اس پر بھی مکمل کنٹرول کر لیں گے ، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں کھیلنے کیلئے ٹیموں نے شرط رکھی ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل ہونا چاہیے اس لئے سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کھولنے کے لئے سرمایہ کارتوجہ دیں، انٹر نیشنل کرکٹ کو واپس لانا ہمارا ٹارگٹ ہے ،اسنوکر چیمپیئن شپ امن و امان کی بحالی سے ممکن ہوئی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ساحل سمندر پر ساحل کے نام سے تھانہ کھول دیا گیا ہے جبکہ جدید آلات پر مشتمل نیٹ ورک اور چوکیداری نظام پر توجہ مرکوز ہے کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ۔

کراچی آپریشن سے کئی ٹارگٹ کلر پکڑ لئے ہیں اور جو چھپ گئے ہیں انہیں بھی نہیں چھوڑیں گے کراچی آپریشن سے جن لوگوں کو تکلیف ہے وہ ردعمل کے طور پر پولیس کو اپنا ہد ف بنا رہے ہیں لیکن پولیس ملک اور قوم کے دشمنوں سے ڈرنے والی گھبرانے والی نہیں ۔تاجروں نے پولیس چیف سے ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا