کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریجنل اخبارات کو مختص25فیصد اشتہارات کے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ‘ سرمدعلی

ڈی جی پی آر پنجاب فیصل آباد کے ریجنل اخبارات کو اشتہارات دیتے وقت منصفانہ تقسیم کرے ‘ ادارہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن نظام کی پیچیدگیوں کوختم کرنے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ‘ اے پی این ایس کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 23:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے پی این ایس ) کے سیکرٹری جنرل سید سرمدعلی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریجنل اخبارات کو مختص25فیصد اشتہارات کے کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ‘ ڈی جی پی آر پنجاب فیصل آباد کے ریجنل اخبارات کو اشتہارات دیتے وقت منصفانہ تقسیم کرے ‘ ادارہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن نظام کی پیچیدگیوں کوختم کرنے میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اے پی این ایس کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا ‘ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کے مقامی اخبارات کا اے پی این ایس میں نمایاں اور کلیدی رول ہے ‘ جسے ہر پلیٹ فارم پر تسلیم کیا جاتا ہے ‘ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اے پی این ایس کے ممبران کو یقین دلاتا ہوں کہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے واجب الادا بقاء جات کی ادائیگی میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیئرمین ریجنل پریس کمیٹی اے پی این ایس سید محمد منیر جیلانی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سید سرمد علی سے فیصل آباد کے ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ‘ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ریجنل اخبارات کو مختص 25فیصد اشتہاری کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ‘ ڈی جی پی آر پنجاب فیصل آباد کے ریجنل اخبارات کے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کرے ‘ادارہ آڈٹ آف بیورو سرکولیشن کے نظام میں متعدد پیچیدگیاں ہیں جس کی وجہ سے اخبارات کے آڈٹ میں مشکلات درپیش آرہی ہیں ‘ انہوں نے مختلف ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیوں کے بقایا جات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ اے پی این ایس فیصل آباد کے ممبران کو ایجنسیوں کے بقایا جات کی ادائیگی کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔

سیکرٹری جنرل سید سرمد علی نے سید محمد منیر جیلانی ‘ چیئرمین ریجنل پریس کمیٹی اے پی این ایس کے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اے پی این ایس کے ممبران میں فنانس سیکرٹری اے پی این ایس ہمایوں طارق ‘ عتیق الرحمن ‘ خالد محمود ‘ سردار عابد علیم ‘ میاں مجیر الشریف ‘ اصغر علی تبسم ‘ یاور خلیق ‘ مہتاب شیروانی ‘ ظہوراحمد تبسم ‘ شاہد محمود ‘ اختر بھٹہ موجود تھے

متعلقہ عنوان :