افغان جنگ میں امریکی ڈالرلیکرافغانیوں کاخون بہانے والی جماعت اسلامی پرلگے داغ دھلناآسان نہیں،سینیٹر زاہد خان

سراج الحق اﷲ اورقوم سے معافی مانگیں،ترجمان اے این پی

جمعرات 27 اگست 2015 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹرزاہدخان نے کہاہے کہ افغان جنگ میں امریکی ڈالرلیکرافغانیوں کاخون بہانے والی جماعت اسلامی پرلگنے والے داغ دھلنااتناآسان نہیں ،سراج الحق اﷲ اورقوم سے معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کواپنے ایک بیان میں زاہدخان نے کہاکہ جماعت اسلامی نے افغان جنگ میں امریکہ سے ڈالرلیکرافغانیوں کاخون بہایاجوداغ جماعت اسلامی پرلگے وہ دھلنااتناآسان نہیں ،سراج الحق اﷲ اورقوم سے معافی مانگیں ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دہشتگردوں اورتحریک انصاف کے درمیان پل کاکرداراداکررہی ہے ،پاکستان کی تباہی میں جماعت اسلامی کابڑاکردارہے

متعلقہ عنوان :