رشید گوڈیل حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 2 سے 3 روز میں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر

جمعرات 27 اگست 2015 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 2 سے 3 روز میں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیں گے، کراچی آپریشن کی وجہ سے 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف تاجروں کی دعوت پر فیڈریشن ہاس پہنچے، تاجروں سے حالات کے بارے میں پوچھا اور ان کی شکایات و تجاویز سنیں، کراچی پولیس چیف نے دعوی کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی وجہ سے 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے۔

ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے دعوی کیا کہ رشید گوڈیل حملہ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے، انٹرنیشنل کرکٹ کراچی میں کھیلنے کے لئے ٹیموں نے شرط رکھی ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل ہونا چاہیے۔تاجروں نے پولیس چیف سے ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :