وزیر اعظم مجھے او رمیرے اہل خانہ کو تحفظ دیں، کبیر احمد

جمعرات 27 اگست 2015 22:54

ر ا و لپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) وزیر اعظم مجھے او رمیرے اہل خانہ کو تحفظ فرائم کریں پلندری کا تشدد کا شکار تاجر راولپنڈی پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپلندری کے تاجر کبیر احمد نے میڈیا کے زریعے وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کی توجہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی طرف کراوتے ہوئے بتایا کہ پلندری بازار میں جنرل سٹور کا کاروبار کر تا ہوں ملزمان قاری محمد لطیف، صدام حسین، محمد شیراز، محمد سہراب، محمد قدیر، وغیرہ اس سے بھتہ مانگا جو دینے سے میں نے انکار کر دیا ،ملزمان جو کہ اسلحہ سمگلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرتے ہیں ان ملزمان نے گوارہ ہائی سکول کے خالی کمرے میں بند کر کے بلوا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ تھانہ پلندری میں مقدمہ نمبر85/2015میں اقدام قتل ک درج کروایا جب مقدمہ درج ہوا تو ملزمان نے میرے گھر پع حملہ دوبارہ کیا اور فائرنگ کی جس سے میرا بھائی شبیر زخمی ہوا اس کی بھی ایف آئی آر درج کروائی جس کا مقدمہ نمبر 111/15اقدام قتل کا درج کروایا ، پولیس نے ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کیا ،ملزمان مجھے اور میرے خاندان کو قتل اور میرے بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رئے ہیں راولپنڈی آکر جان بچائے بیھٹا ہوں ، متاثرہ تاجر کبیر نے چیف جسٹس ،اور وزیر اعظم سے اس واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔