جنرل (ر)حمید گلؒ حریت اور استحکام پاکستان کا استعارہ تھے، مرحوم کی پاکستان اور اسلام کیلئے خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں‘حمید گل ؒایک نظریے کا نام تھا جو ہمیشہ زندہ رہے گا‘ان کی متحرک زندگی سب کیلئے مشعل راہ ہے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل کے تعزیتی ریفرنس سے مقررین کا خطاب

جمعرات 27 اگست 2015 22:49

ر ا و لپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) جنرل (ر)حمید گلؒ حریت اور استحکام پاکستان کا استعارہ تھے، مرحوم کی پاکستان اور اسلام کے لیے خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں،جنرل حمید گل ؒایک نظریے کا نام تھا جو ہمیشہ زندہ رہے گا،ان کی متحرک زندگی سب کے لئے مشعل راہ ہے۔مقررین تعزیتی ریفرنس سابق ڈی جی IS1جنرل (ر)حمید گلؒ مرحوم .تفصیلات کے مطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی میں آنجہانی سابق DG ISIجنرل (ر)حمید گل مرحوم کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس سے DG ISI(ریٹائر ڈ ) اسد درانی ، عبداﷲ گل ،ملک مظہر جاوید ایڈوکیٹ،سیف اﷲ خالد(روزنامہ امت)صفدر صدیقی سابق ناظم اعلی پاکستان،یونس عالم ، خورشید ندیم ،محسن خان جنرل سیکرٹریMSOاور شہزاد عباسی سیکرٹری اطلاعات ایم ایس او پاکستان نے خطاب کیا جب کہ تعزیتی ریفرنس میں عسکری ،سیاسی ،مذہبی ، صحافی اور طلبہ تنظیموں کے راہنماؤں سمیت ایم ایس او پاکستان کے مرکزی وصوبائی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل مرحوم ؒ نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت کا درد سینہ میں رکھتے تھے،نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے ساری زندگی کوشان رہے۔ایم ایس او پاکستان کے جنرل سیکرٹری محسن خان نے شاندار الفاظ میں جنرل حمید گل ؒ اسلام ،پاکستان اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی متحرک اور با مقصد زندگی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے،نوجوان جنرل مرحوم جیسا حب الوطنی کا جذبہ اپنے اند ر پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان نوجوان نسل میں حب الوطنی او ر ملک و ملت کی ترقی کے جذبات کو فروغ دے رہی ہے۔