`نیب کی کارروائیاں سیاسی نہیں فہرست میں ہمارے لوگ بھی ہیں ،خواجہ آصف

ہماری باری بھی آئے گی ، کرپشن کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہنی چاہیے، نجی ٹی وی کو انٹرویو`

جمعرات 27 اگست 2015 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیب کی کارروائیاں سیاسی نہیں فہرست میں ہمارے لوگ بھی ہیں ، ہماری باری بھی آئے گی ، کرپشن کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نیب صرف سندھ میں کام نہیں کررہی نیب کی جانب سے گرفتاریاں سیاسی نہیں ہیں نیب پنجاب بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی کام کررہی ہے اور یہاں بھی سیاسی لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق جو مقدمات موجود ہیں ان پر کارروائیاں ہورہی ہیں ہماری صفوں میں بھی ا یسے لوگ ہوں گے تو ان کی بھی باری آئے گی کوئی بھی ادارہ اپنی مرضی سے گرفتاریاں نہیں کررہا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ پچیس سال کام کیا ہے کیس ثابت ہونے تک ڈاکٹر عاصم میرے لیے بہت اچھے انسان ہیں نیب نے جو فہرست جاری کی تھی اس میں ہمارے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جب ثبوت ہوں گے تو ہمارے لوگوں کی باری بھی آئے گی انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور یہ کارروائی بلاتفریق جاری رہنی چاہیے پیپلز پارٹی کا یہ کہنا مناسب نہیں کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہورہا ہے وہ مکافات عمل کا نتیجہ ہے خدا سے معافی مانگنی چاہیے کہ ایسا دن کسی کو نہ دیکھنا پڑے

متعلقہ عنوان :