Live Updates

زندہ دلان لاہور ہفتہ کے روز عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے‘ اعجازچوہدری

پرویز رشید اپنے قائد نواز شریف کو مستعفی ہونے کا کہیں،ہم بھی عمران خان کو کہیں گے اور (ن) کا الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر دیں گے

جمعرات 27 اگست 2015 22:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ زندہ دلان لاہور عمران خان کا ہفتے کے روز لاہور آمد پر تاریخی استقبال کریں گے ،اس سلسلہ میں کارکن بھی بھرپور تیاری کریں ،الیکشن ٹربیونل کے تین تاریخی فیصلوں کے بعد وفاقی وزراء کے منہ سے جھاگ بہنا شروع ہو گئی ہے ، عدالتوں کے پیچھے چھپنا (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے پرویز رشید کا دوہرا معیار عوام کے سامنے کھل کر آ گیا ہے میں پرویز رشید کا چیلنج کر کے کہتا ہوں کہ ہم دھرنا دیں گے آپ نے جو کرنا ہے وہ کر لینا ،پی ٹی آئی (ن) لیگ کا ہر میدان میں مقابلہ کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کے روز لالک چوک پر عمران خان کا جشن منانے کے موقع پرتاریخی خطاب کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہتحریک انصاف ، انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔پرویز رشید اپنے لیڈر نواز شریف کو مستعفی ہونے کا کہیں توہم بھی عمران خان کو کہیں گے اور(ن) لیگ کا الیکشن لڑنے کا شوق پورا کر دیں گے (ن) لیگ کے درباری بڑھکیں مارنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جو کہ گہری سازش ہے ۔زرداری ،الطاف حسین چھ وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوج پر منفی دباؤ ڈال رہے ہیں تحریک انصاف اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور پی ٹی آئی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے والے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات