2016ء پاکستان میں مکمل امن ہوگا ، ملک دنیا میں منفرد کھائی دے گا، منظور وسان

پاک فوج کے جوانوں، رینجرز اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،صوبائی وزیرخوراک

جمعرات 27 اگست 2015 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر خوراک منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 2016ء پاکستان میں مکمل امن ہوگا اور ملک دنیا میں منفرد کھائی دے گا۔ پاک فوج کے جوانوں، رینجرز اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی جس کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور خصوصا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ منظور وسان نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور خیبر پختون خواہ، فاٹا اور سرائیکی علاقے منفرد دیکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان خصوصا کراچی و بلوچستان 1977ء سے قبل کی امن و امان صورتحال میں دیکھائی دے گا۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے کہا کہ اس سال سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات صاف و شفاف ہونگے اور اس کے لئے سب ادارے مل کر کام کررہے ہیں اس میں جمہوریت رہے گی دہشت گردی، انتہاپسندی اور لوٹ مار ختم ہوگی۔ منظور وسان نے کہا کہ سابق صدر آصٖف علی زرداری جلد وطن واپس آئے گے اور پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر پارٹی کو مکمل طورپر ملک بھر میں فعل کریں گے۔ منظوروسان نے کہا کہ 2018ء ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور سیاسی جمہوری حکومت آئے گی۔