نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھرکے دینی مدارس کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع

ایف آئی اے174مدارس کو چیک لسٹ میں شامل کرلیا ،مشتبہ افراد کے اکاؤنٹس کی بھی چھان بین شروع‘ ذرائع

جمعرات 27 اگست 2015 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھرکے دینی مدارس کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ، ایف آئی اے174مدارس کو چیک لسٹ میں شامل کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبہ بھر کے دینی مدارس کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے اور اس تناظر میں 174دینی مدارس کو چیک لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مشتبہ اکاؤنٹس کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت عام مشتبہ افراد کے اکاؤنٹس اورغیر قانونی سموں کے خلاف بھی کارروائی جارہی ہے جبکہ کالعدم اوراشتعال انگیزی پھیلانے والی ویب سائٹ کیخلا ف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے اس حوالے سے بتایا کہ دینی مدارس کے اکاؤنٹس کی چیکنگ کی جارہی ہے اورمدارس کی انتظامیہ میں شامل افراد کے اکاؤنٹس بھی چیک کئے جارہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال ان اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کے کسی غلط مقصد کے لئے استعمال کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔

متعلقہ عنوان :