سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے والد جسٹس ( ر) ظفرعلی مرزاکو گزری کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا

نمازہ جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سیاسی ،سماجی شخصیات اور سابق ججوں کی شرکت

جمعرات 27 اگست 2015 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے والد جسٹس ( ر) ظفرعلی مرزاکوجمعرات کی شام گزری کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔جسٹس ( ر) ظفرعلی مرزاجمعرات کو نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔جن کی نمازہ جنازہ امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

جسٹس ( ر ) ظفرعلی مرزا کی نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماعلی نوازشاہ،شفقت سومرو،مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے صدر اسماعیل راہو سمیت مرحوم کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سیاسی ،سماجی شخصیات اور سابق ججوں نے شرکت کی ۔

نمازجنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔واضح رہے کہ یکم اکتوبر 1975 میں جسٹس ریٹائرڈ ظفرعلی مرزا کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھابعد ازاں انہیں4 اگست 1981 میں جنرل ضیاء الحق نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھاوہ 9 اکتوبر 1991 کو ریٹائرڈ ہوئے اور اس کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔ظفر علی مرزا کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :