قادیانی ختم نبوت کے منکر اور نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں ، ثروت اعجاز قادری

برطانیہ کے سابق ہائی کمشنرواجد شمس الحسن قادیانیوں کے ایجنٹ بن کر آج قادنیوں کو اقلیت دینے کے فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں

جمعرات 27 اگست 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہدہشتگردی کے خلاف پاکستان حالت جنگ میں ہے دہشتگردوں کے پیچھے یہود ونصاریٰ کا ہاتھ ہے ،سامراجی قوتیں قادیانیوں کو پرموٹ کرکے اسلام اور پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں،73کا آئین قرآن وسنت کے طابع ہے ،7ستمبر 1974کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیکر ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر یہ آج بھی پوری آزادی کے ساتھ اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر تبلیغ کررہے ہیں حکومت انہیں آئینی طور پر روکے برطانیہ کے سابق ہائی کمشنرواجد شمس الحسن قادیانیوں کے دلال بن کر آج قادنیوں کو اقلیت دینے کے فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں واجد شمس الحسن کا اسلام دشمن گھناؤنہ چہرہ عوام پر عیاں ہوگیا ہے ، قادیانیوں کو قرآن و سنت کی عین روح کے مطابق اقلیت قرار دیا گیا تھا ان کا بیان قرآن اور ملک کے آئین کے خلاف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پاکستانی سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود وہنود کے ایجنٹ ایک بار پھر قادیانیوں کو مسلمان بنانے کے درپے ہیں انہیں ان کے ناپاک مقصد میں کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادکی روح کے مطابق قادیانیوں کو مسلمان کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے،آئین وقانون پر عمل پیر اہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں، قادیانی ختم نبوت کے منکر اور ہماری نظریاتی سرحدوں کے دشمن ہیں ،یہود ونصاریٰ کی پیداوار کسی طور بھی اسلام ،مسلمان اور پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ،پاکستان میں جاری دہشتگردی کے تانے بانے بھی انہی سے جاکے ملتے ہیں ،نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار قادیانیوں کی پشت پناہی پر اسلام میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں ،مزارات ومساجد پر بم دھماکے کرکے وہ کونسے مذہب کی خدمت کررہے ہیں ، ثروت اعجاز قادری نے قائداہلسنت علامہ مولانا شاہ احمد نورانی ،علامہ عبد الستار نیازی و دیگر علمائے اہلسنت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علما ئے اہلسنت کی طویل جدوجہد کے بعد قادیانیوں کو پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کے ذریعے غیر مسلم قرار دیا گیا اور قادیانیوں کے اسلام دشمن عقائد کا پردہ چاک کرکے ان کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیا،غلامان مصطفی ﷺعشق نبی میں جینے اور مرنے کوسعادت سمجھتے ہیں تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا اہم جز ہے ،اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ آخری سانس تک کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :