میرے خلاف کوئی انکوائری ہو رہی ہے نہ کوئی مقدمہ ہے، اویس مظفر

جمعرات 27 اگست 2015 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن سید اویس مظفر نے کہاہے کہ ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی اور نہ کوئی مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں اویس مظفر نے کہا کہ وہ کسی بدعنوانی،کرپشن یاقانون شکنی میں کبھی ملوث نہیں رہے، ریڈ وارنٹ کی تیاری،اجرا یا ان کی گرفتاری کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، وہ کاروبار کے سلسلے میں ملک سے باہرہیں اور آزادانہ طور پر پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔