براہمداغ بگٹی کی مذاکرات پر آمادگی بہت بڑا بریک تھرو ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کریڈٹ وفاقی اور صوبائی حکومت ، عسکری قیادت اور سب سے بڑھ کر صوبے کے عوام کو جاتا ہے، صوبے کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے تو سب کو ماضی کو بھولنا پڑے گا،ایک بہتر کل کا آغاز ہو سکتا ہیوزیر اعلیٰ بلوچستان
جمعرات 27 اگست 2015 22:17
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے ہمیں ماضی کو بھولتے ہوئے آگے جانا ہوگا، براہمداغ بگٹی کی مذاکرات پر آمادگی بہت بڑا بریک تھرو ہے جس کا کریڈٹ وفاقی اور صوبائی حکومت ، عسکری قیادت اور سب سے بڑھ کر صوبے کے عوام کو جاتا ہے، بلوچستان میں گذشتہ دس بارہ سال سے قتل و غارت جاری ہے جسے کوئی بھی نام دے دیں اگر اس کو روکنا ہے اور صوبے کے حالات کو ٹھیک کرنا ہے تو سب کو ماضی کو بھولنا پڑے گا جب ہی ایک بہتر کل کا آغاز ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی فیڈریشن کی سیاست کرتے تھے، براہمداغ بگٹی بھی فیڈریشن کی سیاست کریں گے تو صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک آمر کے دور میں نواب اکبر خان بگٹی پر پہلا حملہ ہوا جس میں ان کے ستر(70) سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے تب بھی نواب اکبر خان بگٹی نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، انہوں نے کہا کہ عہدے اہم نہیں ریاست، آئین اور سیکورٹی اہمیت رکھتی ہے، جب مذاکرات شروع ہونگے تو بہت سی باتیں طے ہونگی اور راستے کھلتے چلے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ باقی ناراض لوگ بھی مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ ایک خوشحال بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.