ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن پنجاب کا حکومتی نمائندوں کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان
پنجاب فوڈ اتھارٹی ہفتے کے روز تک گوالوں کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کریگی،حکومت پنجاب چند روز تک آئندہ کے لئے دودھ چیک کرنے کا قابل قبول طریقہ تیار کرے گی ‘ چوہدری نصیر گجر کا مذاکرات کے بعد خطاب دودھ فروشوں کا ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ ،پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ،ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
جمعرات 27 اگست 2015 22:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومتی نمائندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، اس سے قبل دودھ فروشوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹرک کھڑے کر کے سڑکیں بند کر دیں جس کے باعث ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں ، اس کے بعد مظاہرین ریلی کی صورت میں پنجاب اسمبلی کے سامنے آگئے اور دھرنا دیدیا ، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں گوالوں کی جزوی ہڑتال کے باعث دودھ کی سپلائی متاثر ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ وز ملک سیلرز اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام دودھ فروشوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے خلاف لاہور میں دودھ کی سپلائی بند کر کے ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سرگودھا، گوجرانوالہ، قصور، ملتان، بہاولپور اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں کے گوالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.