پنجاب اسمبلی اجلاس‘ 11آرڈیننس پیش ‘ متعلقہ قائمہ کمیٹیز کے سپرد

جمعرات 27 اگست 2015 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 11آرڈیننس پیش جبکہ انہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیز کے سپرد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرار ت کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 11آرڈیننس صوبائی شیر علی خان نے ایوان میں پیش کئے گئے،جن میں آرڈیننس پنجاب سیف سٹیزن اتھارٹی،آرڈیننس(ترمیمی) مقامی حکومت پنجاب،آرڈیننس(ترمیمی) جنگلات پنجاب،آرڈیننس(دوسری ترمیمی) لوکل گورنمنٹ پنجاب،آرڈیننس(ترمیمی) پنجاب ڈرگز،آرڈیننس(ترمیمی) پنجاب فوڈ اتھارٹی،آرڈیننس(ترمیمی)پنجاب سپیشل پروٹیکشن یونٹ،آرڈیننس(ترمیمی)پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی،آرڈیننس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب، آرڈیننس(ترمیمی) خالص غزا پنجاب2015ء شامل ہیں ایوان میں پیش کئے گئے مذکورہ ارڈیننس ایوان میں پیش کرنے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹیز کے سپرد کر دیا گیا جس کی رپورٹ دوماہ تک ایوان میں پیش کی جائے گی۔