پنجا ب اسمبلی کے محکمہ فوڈ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر قائمقام سپیکر کا سخت برہمی کا اظہار ‘وقفہ سوالات موخر کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پنجا ب اسمبلی کے محکمہ فوڈ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر قائمقام سپیکر کا سخت برہمی کا اظہار ‘وقفہ سوالات موخر کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی میں جب اراکین کے احتجاج پر قائم سپیکر نے اس بارے میں پو چھا تو محکمہ کی طرف سے جواب آیا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ملتان گئے ہوئے ہیں،سپیکر نے کہا کہ یہ غلط ہے سی ایم نے خود کہا تھا کہ جس محکمے کے بارے سوالات اسمبلی میں ہوں اس کا سیکرٹری اسمبلی میں موجو درہے گاقائمقام سپیکر مزید برہم ہوئے اور بقیہ سوالات کو موخر کرتے ہوئے سیکرٹری کے غیر حاضری کے بارے میں سوموار کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :