گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی قائم کر دی گئی

جمعرات 27 اگست 2015 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرگڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی قائم کر دی ‘کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹرز کی’’ سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب ‘‘ سے مل کر ان کے مسائل سنے گی اور سفارشات بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجے گی۔

گذشتہ روز سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے وفد جس میں شوکت علی، نبیل محمود طارق، وسیم کھوکھر، حاجی عبدالمجید سیفی،مرزارشد بیگ اور جاوید بٹ سمیت دیگر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، پنجاب حکومت کی طرف سے 16فیصد لگائے گئے سروسز چارجزاور ایگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹڑانسپورٹ شوکت علی نے وفد کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اﷲ خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو کہ آپ مسائل حل کرنے گی اس کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا،صنعت کے وزیر چوہ دری محمد شفیق،پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، بھی شامل ہیں۔

یہ کمیٹی گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے پلیٹ فارم سے سنے گی ۔ اور16فیصد سروسز چارجز سمیت جو بھی مسائل ہوں گے انہیں حل کرنے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔اس کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے میں ہو گا جس میں سپریم کونسل گڈز ٹرانسپورٹرز پنجاب کے وفد کو بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :