ہم نے محاذ آرائی کی سیاست کو ختم کرکے صلح جوئی کی طرف اپنا قدم بڑھایا ہے دوستانہ ماحول میں اپنے مسائل کو حل کروانے کے لیے ٹیبل ٹاک کو ترجیح دی ہے جسکی وجہ سے ہم نے اپنے بہت سے مطالبات منوا بھی لیے ہیں

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالقیوم کا ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ‘‘کو انٹرویو

جمعرات 27 اگست 2015 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر عبدالقیوم نے کہا کہ ہم نے محاذ آرائی کی سیاست کو ختم کرکے صلح جوئی کی طرف اپنا قدم بڑھایا ہے دوستانہ ماحول میں اپنے مسائل کو حل کروانے کے لیے ٹیبل ٹاک کو ترجیح دی ہے جسکی وجہ سے ہم نے اپنے بہت سے مطالبات منوا بھی لیے ہیں ہماری ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفادری چیف سیکریٹری پنجاب نے شرکت کرنا تھی مگر اسی دن صوبائی وزیر کرنل (ر)شجاع خانزادہ کی شہادت ہوگئی اور انکی جگہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا یہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی بھی ڈی ایم جی آفیسر نے ہماری تقریب میں شرکت کی ہو پنجاب میں تمام افسران برابر ہیں صرف کارکردگی کی بنیاد پراب اہم عہدوں پر تعیناتیاں ہو رہی ہیں پی سی ایس افسران اور ڈی ایم جی گروپ کے درمیان ماضی میں جو اختلافات تھے انہیں ختم کیا جارہا ہے کوئی بڑا نہیں ہے جسکا کام اچھا ہووہی اعلی ہے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

27 اگست۔2015ء کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں عبدالقیوم نے کہا کہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے تقریبا تمام افسران اب بحال ہوچکے ہیں جن میں سے اکثر کی تعیناتیاں بھی اہم عہدوں پر ہوچکی ہیں ہماری لڑائی یا اختلافات کسی کلاس کے خلاف نہیں ہے بلکہ سسٹم کے ساتھ ایک شکوہ ہے جو اب بتدریج ختم ہورہا ہے اور اس سلسلہ میں چیف سیکریٹری سے ملاقات ہوتی رہتی ہے تمام افسران ملک وقوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کا مقصد اپنی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانا ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کیو نکہ تمام افسران اعلی تعلیم یافتہ ہیں آئین ،قانون پر عملدرآمد اور عوام کی خدمت سب کا مشترکہ مشن ہے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور صوبائی خود مختاری کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی افسران کے حقوق کی حفاظت کی جائیگی صوبے کی ایگزیکٹو سروس کو ایک الگ حیثیت کی جدوجہد کو تیز کیا جائیگا سپریم کورٹ میں زیرسماعت اپیل میں کامیابی حاصل ہوگی عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ حکومت گریڈ 16اور اس سے نیچے تمام کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں اور الائنسز میں اضافہ کرے کیونکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں جو تنخواہ انہیں دی جارہی ہے وہ بہت معمولی ہے حکومت بڑے بڑے بنگلوں کو ختم کرکے وہاں پر چھوٹے فلیٹس بنا کر ان ملازمین کو دے تاکہ ان ملازمین کو رہائش کی جو بنیادی مشکلات ہیں وہ ختم ہوسکیں ۔