آ دیکھیں زرا، کس میں کتنا ہے دم؟ : ریحام خان کا ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 22:11

آ دیکھیں زرا، کس میں کتنا ہے دم؟ : ریحام خان کا ٹوئٹ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) ریحام خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ آ دیکھیں زرا، کس میں کتنا ہے دم؟ تفصیلات کے مطابق این اے 122 اور این اے 154 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا ہے کہ خان نے نواز شریف کو چیلنج کردیا ہے۔ ریحام خان نے معروف گیت کا فقراء استعمال کرتے ہوئے ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ، آ دیکھیں زرا، کس میں کتنا ہے دم؟ ریحام خان کی جانب سے یہ ٹوئٹ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے تحریک انصاف کو میدان میں مقابلہ کرنے کا چیلنج دیے جانے کے بعد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :