این ٹی ایس کے تحت بھر تی ہو نیوالے اسا تذہ کا میرٹ تبدیل کیا جا رہا ہے ،نہ امیدواروں کیساتھ کوئی امتیا زی سلو ک کیا جا ئیگا،سیکر ٹری ثانوی تعلیم بلوچستان

جمعرات 27 اگست 2015 21:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) سیکر ٹری ثانوی تعلیم عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے تحت بھر تی ہو نے والے اسا تذہ کا نہ ہی میرٹ تبدیل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی میرٹ پر آنے والے امیدواروں کیساتھ کوئی امتیا زی سلو ک کیا جا ئے گا۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے میڈیا کے نما ئندوں کو پا لیسی ایمپلی مینٹیشن اور پلا نگ یونٹ سول سیکر ٹریٹ میں بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا انہوں کہاکہ این ٹی ایس کے تحت جمع کئے گئے فارم میں جن امیدواروں کے غلط یونین کو نسل ،تحصیل اور ضلع ظاہر کئے گئے تھے تاہم جا نچ پڑتال کے بعد غلط معلومات فراہم کر نے والے امیدواروں کا یو نین کو نسل تبدیل پایا گیااسی طرح جو امیدوار جس یو نین کونسل کا رہا ئشی ہو گا وہ اسی یونین کو نسل سے میرٹ کاحقدار ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال پر جن امیدواروں کو ان کے حقیقی یونین کو نسل میں بھیجا گیا وہ اب یہ تا ثر دے رہے ہیں کہ میر ٹ میں ردوبدل کیا جارہا ہے جو سر اسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ لسٹ مر تب ہو نے کے بعد متعلقہ ضلع کے ای ڈی او کے دفتر میں چسپاں کیا جا ئے گا، جن امید واروں کو اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ متعلقہ ضلع کے ای ڈی او کے پا س اپنے اعتراضات جمع کر ائیں، ان لسٹوں پر اعتراضا ت کیلئے امیدواروں کو اضا فی وقت بھی دیا جائے گا تاکہ کسی بھی امیدوار کے ساتھ کوئی نا انصا فی نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کے تحت ہو نے والے امتحان میں پیسے لینے کا تاثر سر اسرغلط ہے کیو نکہ ہر امید وار کو اپنے میرٹ کا خود اندازہ ہے اور اسے تبدیل کر نے پر امیدوار کسی بھی وقت چیلنج کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جو امید وار جس یونین کو نسل سے میرٹ پر آیا ہے اور اس یونین کونسل میں اگر کوئی اسامی خالی نہیں ہے تو ایسے امیدواروں کی میرٹ لسٹ تحصیل اور ضلع کی سطح پر مر تب کی گئی ہے، جس یونین کونسل سے این ٹی ایس کے امتحان میں موزوں امیدوار سامنے نہیں آئے گاتو اس یونین کو نسل کی خالی اسامی کو تحصیل اور ضلع کی سطح پر پر کیا جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :