ساہیوال، وائس پر نسپل کی بیوی سمیت دو عورتوں سے دس لاکھ رو پے کے زیورات ،22ہزار رو پے کی نقدی لوٹ کی گئی ،پسٹل کے بٹ لگنے سے وائس پر نسپل کی بیوی شدید زخمی

جمعرات 27 اگست 2015 21:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وائس پر نسپل کی بیوی سمیت دو عورتوں سے دس لاکھ رو پے کے زیورات ،22ہزار رو پے کی نقدی لوٹ کی گئی ،پسٹل کے بٹ مار کر ڈا کو نے وائس پر نسپل کی بیوی کو شدید زخمی کر دیا ۔آج یہاں ڈ اکوؤں نے ستلج بلاک شادمان ٹا ؤن اور لیبر کا لونی کے قریب دو عورتوں کو لوٹ لیا ڈا کوؤں نے تشدد کر کے وائس پر نسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ساہیوال کی بیگم سعدیہ جا وید کو زخمی کر دیا ڈ اکوؤں نے 10لاکھ 22ہزار رو پے کی نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ستلج بلاک شاد مان ٹا ؤن میں وائس پر نسپل کی بیوی سعدیہ جاوید گھر پر اکیلی تھی کہ پستول سے مسلح ڈا کوزبر دستی گھر میں گھس گیا اور گن پوائنٹ پر سات لاکھ رو پے کے زیورات اور 15ہزار رو پے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے سعدیہ جاوید نے شور مچانے کی کوشش کی تو ڈا کو نے سعدیہ جاوید کے سر میں پسٹل کے بٹ مار کر بے ہوش کر دیا ۔دوسری واردات لیبر کا لونی میں ہوئی یہاں مو ٹر سائیکل سوار میاں بیوی شگفتہ اور اس کے خاوند طلعت محمود سے موٹر سائیکل سوار ڈا کوؤں نے پستول دکھا کر تین لاکھ رو پے کے زیورات اور 6ہزار رو پے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈا کو ؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا `

متعلقہ عنوان :