سٹرٹیجک پالیسی فریم ورک 2015-18ء کے تحت ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کی جائے گی، وزارت تجارت

جمعرات 27 اگست 2015 21:05

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سٹرٹیجک پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) 2015-18ء کے تحت ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ مقامی تاجر عالمی منڈی تک رسائی حاصل کر سکیں۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حکومت نے زرعی شعبہ سمیت دیگر مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن سے متعلق اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ تجارتی حجم بڑھایا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2018ء تک حکوتم نے تجارت 40 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔